Home » Uncategorized » پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف مر حلے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو   24 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ  گئی ہے، لاہور قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اب  کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز سے پی ایس ایل سیزن ٹو کے فائنل میچ میں ٹکرائے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور پہلے بلے باز بابر اعظم صرف 1 رن بنانے کے بعد ہی جورڈن کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔کپتان سنگاکارا بھی زیادہ سکور نہ کر سکے اور  15 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز شعیب ملک بیٹنگ کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور کیے کیچ آوٹ ہوگئےجبکہ روی بوپارابھی صرف  6 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔بلے باز کرس گیل 40 رنز  اور کیرن پولارڈ  47 رنز کی اننگز کھینے کے بعد وہاب ریاض کی گیندکا شکار ہوئے۔ عماد وسیم 24 رنز بنانے کے بعد  پویلیئن لوٹ گئے۔ قبل ازیں پشاور زلمی کی اوپننگ جوڑی نے 97رنز کی شراکت داری کی جس کے بعد ڈیوڈ ملان 36 رنز پر آوٹ  ہو ئے جبکہ شاہد آفریدی بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز کامران اکمل نے  7چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104رنز کی  شاندار اننگز  کھیلی۔کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارانے ٹاس جیتنے کے بعد مخالف ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s